مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنماؤں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق القاعدہ رہنماؤں فاروق القحطانی القطری اور اس کے نائب بلال العطبی کو امریکہ نے 2 الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا ۔ امریکی حکام کافی عرصے سے ان کی تلاش میں تھے، آخری مرتبہ انہیں 2012 میں ٹریک کیا گیا تھا لیکن شہری نقصان کے خوف سے انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں القاعدہ رہنما یورپ اور امریکہ میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی تمام وہابی دہشت گرد تنظیموں کو ماریکہ نے سعودی عرب کی حمایت سے تشکیل دیا اور اب انھیں سعودی عرب کی حمایت سے ہلاک بھی کررہا ہے۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنماؤں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1867873
آپ کا تبصرہ